تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فن ایئرکا جہاز میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ
    بین الاقوامی

    فن ایئرکا جہاز میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فن لینڈ: فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ایئر لائن ”فن ایئر“ نے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فن ایئر نے ہیلسنکی ہوائی اڈے پر ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں مسافر اپنی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے رضاکارانہ طور پر وزن کرانے کے عمل سے گزریں گے تاکہ ایئر لائن اپنے مسافروں کیلئے ہدایات کو بہتر بنا سکے۔

    مسافروں کو ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ خاموشی سے انہیں بتائے بغیر تولا جائے گا، اس پروجیکٹ کا آغاز پیر کو ہوا ہے اور جمعرات کی صبح تک 800 افراد اس میں حصہ لے چکے تھے۔

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کو ’رضاکاروں کی تعداد سے خوشگوار حیرت ہوئی‘، ہم نے اپنے سوشل میڈیا چینلز اور اپنی موبائل ایپ کے ذریعے فن ایئر کے صارفین کو سروے فراہم کیا اور رضاکاروں کو آلات نصب ہونے سے پہلے ہی فعال طور پر حصہ لینے کو کہا۔

    ترجمان نے کہا کہ وہ سردیوں کے موسم میں 1,200 مسافروں کا وزن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، موسم گرما میں یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

    ایئر لائنز ہر ٹیک آف سے پہلے طیاروں کے وزن کا حساب لگاتی ہیں، اس میں جہاز میں موجود ہر شخص اور سامان کا وزن، جہاز میں موجود کیٹرنگ اور پانی کے ٹینک جیسی چیزیں شامل ہیں۔

    مسافروں کو کہاں بٹھانا ہے یا کتنے مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت دینی ہے اور ہولڈ میں کتنا سامان فٹ ہوسکتا ہے؟ یہ اس وزن پر منحصر ہے، ہر جہاز جو آپ اڑتا دیکھتے ہیں اس کا زیادہ سے زیادہ وزن محفوظ ٹیک آف کے لحاظ سے ہوتا ہے۔

    عام طور پر ایئر لائنز مسافروں کے وزن کا اندازہ لگا کر ان کے وزن کا حساب لگاتی ہیں، ایئر لائنز نے موسم گرما اور سرما دونوں میں بالغ مرد، خواتین اور بچوں کے مسافروں کیلئے وزن مقرر کیا ہے۔

    مسافروں کا وزن ہوائی جہاز کے وزن کا حساب لگانے کا ایک زیادہ درست طریقہ ہے، اسی لیے مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے ان کا وزن کرنا مسافروں کیلئے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی کوشش ہے۔

    ہوائی جہاز کا وزن پرواز کے متعدد عوامل کو متاثر کرتا ہے، اگر طیارہ بھاری ہے تو رن وے پر ٹیک آف کا وقت بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ غلط طریقے سے بھری ہوئی کارگو یا ہوائی جہاز کے ایک حصے میں بہت زیادہ افراد کا بیٹھنا بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے یا ہوائی جہاز اپنا مرکز ثقل کھو سکتا ہے۔

    وزن کی درست پیمائش کرنے سے پروازوں میں مسافروں کی حفاظت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہمارے امیدوار قومی، پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کریں گے، بیرسٹر گوہر
    Next Article سالانہ چھٹیاں نہ دینے پر ملازم نے انتہائی قدم اٹھالیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.