تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی،حنیف عباسی
    سیاست

    کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی،حنیف عباسی

    adminadminفروری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا ضمیر 10 دن بعد کیوں جاگا؟ ہم مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے جو بھی کہا ہے وہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی، کمشنر راولپنڈی کے ساتھ کل بھی موجود رہا، مجھے ایک میٹنگ میں بیٹھنے کا کہا گیا۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے کل میرے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بات کی، کوئی پریشر نہیں تھا ان پر، تمام امیدواروں کو فون کالز پر مبارک باد دی، کمشنر راولپنڈی کو کیسے پتہ کہ جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے ہماری لیڈر شپ نے کہا اس کو کرپشن کے حوالے سے کہیں نہیں لگایا جاتا تھا، انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر سنگین الزامات لگائے، ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، اب ایسا نہیں ہو گا، ہمارے پاس سارے فارم 45، 47، 48، 49 موجود ہیں، کسی طور پر ممکن نہیں کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے دیں۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق شاید ان کی فیملی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں، کسی کے پیچھے لگنے کے بجائے ہمیں آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleراولپنڈی ڈویژن میں قومی و صوبائی نشستوں اور کامیاب امیدواروں کی تفصیلات جاری
    Next Article کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.