تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض
    پاکستان

    کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض

    adminadminفروری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: مشہور بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، بغیر ثبوت مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ‘بہت افسوس ناک بات ہے جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے تو ہر کوئی بغیر دلیل کے مجھ پر الزام لگاتا ہے، بغیر ثبوت کے مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کے لیے بھی تیار ہوں’۔

    ملک ریاض نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح پاکستان میں استحکام اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔

    یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا میں کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا گیا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی،حنیف عباسی
    Next Article بھارت میں آتشبازی کا سامان تیارکرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.