نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈز اسکیم پر پابندی عائد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو عدالت عظمیٰ نے اپنے تاریخی فیصلے میں الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم عوام کے حق اطلاعات یعنی رائٹ ٹو انفارمیشن کے منافی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2018 میں سیاسی فنڈنگ کو مزید شفاف بنانے کے لیے انتخابی بانڈز اسکیم شروع کی تھی جسے اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔