تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » افغانستان میں طالبان کی ہٹ دھرمی سے شعبہ طب مشکلات سے دوچار
    بین الاقوامی

    افغانستان میں طالبان کی ہٹ دھرمی سے شعبہ طب مشکلات سے دوچار

    adminadminفروری 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کابل:افغانستان میں طالبان کی ہٹ دھرمی سے شعبہ طب مشکلات کا شکار ہے۔طبی شعبے کے زوال پذیر ہونے سے افغان آبادی کا بڑا حصہ بیماریوں کا شکار ہو چکا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے افغانستان پر قبضےاور انتہاپسندرویے کے باعث افغانستان ترقی کے بجائے مختلف شعبوں میں تنزلی کا شکارہونے لگا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام زندگی کی بنیادی ضروریات کے فقدان کی وجہ سے لاتعداد مسائل کا شکارہوچکے ہیں،افغان عوام خصوصا خواتین کے حقوق سے روگردانی کرتے ہوئے نام نہاد شریعت کے نفاذ کے نام پر مختلف معاشرتی برائیوں میں ملوث ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے انتہاء پسندانہ رویے سے پڑوسی ممالک افغان طالبان کی پیدا کردہ دہشتگردی کا شکار ہیں اور خواتین کی نوکریوں پر پابندی سے افغانستان میں شعبہ طب بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    افغانستان میں سیکڑوں خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بے روزگار ہے جبکہ افغان طالبان نے خواتین کے علاج میں محرم اور نامحرم کی پابندی عائد کردی جس سے بہت سی بیمار خواتین علاج کی سہولیات سے محروم ہوچکی ہیں۔

    رپورٹ کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ افغان طالبان کے غیر منطقی اور دوہرے معیار کی وجہ سے خواتین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کا نتیجہ افغانستان میں بڑھتی ذہنی و جسمانی بیماریوں کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی غیر ملکی امداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے صحت عامہ کا شعبہ بری طرح متاثر ہواہے، نیویارک میں مقیم واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ طبی شعبے کے زوال پذیر ہونے سے افغان آبادی کا بڑا حصہ بیماریوں کا شکار ہو چکا ہے۔

    افغانستان پر بین الاقوامی پابندیوں نے عالمی اداروں تک رسائی اور بیرونی رقوم کو منقطع کر دیا ہے جو امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے قبل امداد پر منحصر معیشت کو سہارا دیتے تھے،بیرونی امداد بند ہونے سے افغان عوام صحت اور خوراک کے مسائل کا شکار ہیں۔

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق غربت کے باعث افغانستان کی ایک بڑی آبادی نہ ہی اپنے علاج پر توجہ دےسکتی ہے اور نہ ہی ان کے پاس ادویات خریدنے کی سکت ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسائل کے شکارمایوس افغان عوام کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ذہنی دباؤ زدہ ماحول اور سہولیات کے فقدان سے افغانستان میں بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

    یہ بھی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ افغانستان میں غیر معمولی اقتصادی بحران اور افغان عوام کو علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی سے لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی بحران کو روکنے اور افغان آبادی کے مصائب کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ افغان طالبان خطے میں دہشتگردی کو فروغ دینے کی بجائے اپنی صلاحیتوں کو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال میں لائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرفح سے شہریوں کے جبری انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اقوام متحدہ
    Next Article انڈونیشیا عام انتخابات،صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو کاجیت کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.