تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک جہاز پردو میزائل داغے گئے ہیں ،امریکا
    بین الاقوامی

    حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک جہاز پردو میزائل داغے گئے ہیں ،امریکا

    adminadminفروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے مطلع کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے یمن میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے ایک کارگو جہاز پر دو میزائل داغے جو بحیرہ احمر میں جزائر مارشل کا پرچم لہرا رہا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق امریکی کمانڈ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں بتایا کہ یونان کی ملکیت والا جہاز "سٹار آئرس” مکئی لے کر برازیل سے ایران میں امام خمینی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔

    سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ جہاز کو معمولی نقصان کی اطلاع ملی، لیکن اس کے عملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور اس نے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔

    حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یمن میں امریکی برطانوی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں اور دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر 33 سے زائد حملے کیے ہیں۔

    خود امریکی افواج کو بھی کئی بار براہ راست حملوں کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کی تصدیق پینٹاگون نے پہلے کی تھی۔

    ان حوثی حملوں نے عالمی جہاز رانی کی آمدورفت میں خلل ڈالا اور عالمی افراط زر کے خدشات کو جنم دیا، اس سے یہ خدشہ بھی بڑھ گیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے اثرات مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دیں گے اور تنازع کو وسعت دیں گے۔

    حملوں نے کئی کمپنیوں کو بحیرہ احمر کے راستے اپنی مہمات روکنے پر مجبور کیا اور افریقہ کے گرد طویل اور زیادہ مہنگے راستے کو ترجیح دی، جبکہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے علاقوں میں جوابی حملے کیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنئی دہلی میں کسان مارچ کو روکنے کیلئے پولیس کی شیلنگ، رکاوٹیں کھڑی کر دیں
    Next Article حمزہ، مریم، شہبازشریف، نوازشریف، عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.