نئی دہلی:بھارتی پولیس نے دہلی میں مارچ کرنے کے لیے آنے والے ہزاروں کسانوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد کسان اپنے غصے کو کم کرنے میں ناکام ہونے کے بعد دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں، پولیس نے خاردار تاروں، اسپائکس اور سیمنٹ بلاکس کی رکاوٹیں کھڑی کرکے نئی دہلی میں داخل ہونے والے متعدد داخلی راستوں کو سیل کردیا۔
نئی دہلی پولیس کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد نئی دہلی کی جانب مارچ کرنے والے ہزاروں کسانوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے آنسو گیس کے موٹے بادل دکھائے جب پولیس نے دارالحکومت سے تقریبا 200 کلومیٹر شمال میں واقع انبالہ کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی ۔
دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 فافذ کردی گئی ہے اور پڑوسی ریاست ہریانہ کے کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سے ہزاروں کسان دارالحکومت دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔