تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی جلد الوداع کہہ دیں گے،چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل
    ٹکنالوجی

    صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی جلد الوداع کہہ دیں گے،چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل

    adminadminفروری 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی جلد الوداع کہہ دیں گے۔

    گوگل بارڈ کا نام اب جیمنائی رکھ دیا گیا ہے جو اس کمپنی کا وہ اے آئی ماڈل ہے جسے دسمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں لگ بھگ ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرایا تھا، جس میں حال ہی میں تحریری ہدایات سے تصاویر بنانے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

    بارڈ کا نام اس وقت تبدیل کیا گیا ہے جب گوگل کی جانب سے جیمنائی پرو کی سپورٹ اس اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے فراہم کی گئی۔

    کمپنی کے مطابق نام کی تبدیلی کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے کہ وہ چیٹ بوٹ پر جیمنائی اے آئی ماڈل کو استعمال کر رہے ہیں، اس سے ہٹ کر بارڈ میں کچھ خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ نئے نام کے ساتھ لوگو کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے موبائل فونز کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ کی ایپ اور gemini.google.com ویب سائٹ بھی متعارف کرائی ہے، ان تبدیلیوں کے ساتھ گوگل کی جانب سے جیمنائی کا ماہانہ فیس والا الٹرا ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    نام سے ہٹ کر سب سے بڑی تبدیلی جیمنائی ایپ کی ہے جو سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوگی اور بتدریج دیگر ممالک میں پیش کی جائے گی، یہ ایپ اینڈرائیڈ فونز میں بتدریج گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لے گی۔

    اس طرح موبائل فونز کی سطح پر گوگل اسسٹنٹ کا عہد اختتام پذیر ہو جائے گا، جیمنائی کو بھی ہے گوگل (hey google) کہہ کر متحرک کرنا ممکن ہوگا۔

    کمپنی نے بتایا کہ یہ حقیقی اے آئی اسسٹنٹ کی تیاری کی جانب پہلا اہم قدم ہے جو صارفین کیلئے زیادہ مددگار ثابت ہوگا، یہ ملٹی ماڈل اسسٹنٹ ہے یعنی آڈیو، ٹیکسٹ اور تصاویر کے ذریعے اسے ہدایات دینا ممکن ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجن کو گھر میں دوسری مرتبہ سالن نہیں ملتا وہ بھی معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں،نوربخاری
    Next Article آنتوں کے وائرس ذہنی تناؤ پرقابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ،تحقیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.