تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آنتوں کے وائرس ذہنی تناؤ پرقابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ،تحقیق
    سائنس

    آنتوں کے وائرس ذہنی تناؤ پرقابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ،تحقیق

    adminadminفروری 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈبلن:حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہماری آنتوں میں رہنے والے ذیلی وائرس ذہنی تناؤ کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت پیٹ اور دماغ کے درمیان تعلق کے سبب لوگوں کے رویوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے مقدمے کو مضبوط کرتی ہے اور ذہنی تناؤ سے متعلقہ کیفیات سے نمٹنے کے لیے نئے علاج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ماضی کے مطالعوں میں یہ بتایا جاچکا ہے کہ پیٹ میں رہنے والے ان مائیکروبز کے مرکبات ذہنی تناؤ کے نتیجے میں بدلتے رہتے ہیں، ان مطالعات میں ’وائروم‘ کے بجائے زیادہ توجہ بیکٹیریا پر دی گئی تھی۔

    یونیورسٹی کالج کارک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نیتھنیل رِٹز کا کہنا تھا کہ وائروم بیکٹیریا پر اثر انداز ہونے اور تناؤ سے متعلقہ صحت کومتاثر کرنے سمیت بیماری کے اسٹیٹس کے متعلق زیادہ تر معلومات نہیں تھی۔

    یہ تحقیق وائروم کو ہدف بنا کر تناؤ کے اثرات کا علاج کرتے ہوئے کیفیت کی شدت کم کرنے کے امکان کی راہ کھولتی ہے، ڈاکٹر رٹز اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق میں بیکٹیریوفیجز نامی وائرسز کے سب سیٹ کو توجہ کا مرکز بنایا، یہ ذیلی وائرس بیکٹیریا کو متاثر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ نقل بناتے ہیں۔

    محققین نے ان ذیلی وائرس کے حامل چوہوں پر کیے جانے والے مطالعے میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ جب ان کو دائمی سماجی تناؤ (پنجرے میں اکیلے قید یا ضرورت سے زیادہ بھیڑ جیسی کیفیات) سے گزرا گیا تو ان میں کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

    محققین نے دیکھا کہ جب چوہوں کو تناؤ کا سامنا ہوا تو ان کی آنتوں میں موجود وائرسز کی ترتیب اور بیکٹیریا میں تبدیلی واقع ہوئی ، بعد ازاں سائنس دانوں نے تناؤ کا سامنا نہ کرنے والے چوہوں کے پیٹ سے وائرس اکٹھے کر کے تناؤ میں مبتلا چوہوں میں ٹرانسپلانٹ کیے تودیکھا گیا کہ ان وائرسز کے سبب متاثر چوہوں میں ڈپریشن اور بے چینی میں کمی واقع ہوئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی جلد الوداع کہہ دیں گے،چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل
    Next Article ویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف اگلے تین ٹیسٹ میچز سے آؤٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    چاند پر موجود غار خلابازوں کے لئے بطور پناہ استعمال ہوسکتے ہیں، ماہرین

    جولائی 20, 2024

    آکسیجن کو زمین کا حصہ بننے میں 20 کروڑ سال لگے، تحقیق میں انکشاف

    جون 18, 2024

    سائنسدان نے ہالی وڈ فلم سے متاثر ہو کر آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجاد کرلی

    جون 9, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.