میڈرڈ: اسپین کے شہر بارسلونا میں اسٹریٹ آرٹ کے ذریعے غزہ میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسٹریٹ آرٹ کو فرانسسی آرٹسٹ جیمز کولمینا نے بنایا ہے اور اسے ’امن کے بچوں‘ کا نام دیا گیا ہے۔
آرٹ کے نمونے میں دو بچے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ایک سفید دیوار کے سامنے کھڑے ہیں جن میں سے ایک فلسطینی اور ایک یہودی بچہ ہے۔
سفید دیوار میں سرخ ہاتھوں کے پرنٹ کے ساتھ ایک دل کی شکل بنائی گئی ہے جو امن کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
اسٹریٹ آرٹسٹ جیمز اس جگہ پر موجود نہیں تھے لیکن انہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آرٹ کیلئے بارسلونا کو اس لئے منتخب کیا کیوں کہ وہ ایسا شہر ہے جہاں آرٹ پروان چڑھتا ہے۔