تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مارک زکربرگ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
    ٹکنالوجی

    مارک زکربرگ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ 170 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    معروف جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2024ء کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں جس کے ساتھ وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    میٹا کی آمدنی کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ توقعات سے زیادہ اچھی ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی دولت میں ایک سال کے دوران 28 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا، اس بڑے اضافے کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 170 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد 145 ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصہ قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے، 2022ء میں میٹا ورس کی تیاری کیلئے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا، درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔

    میٹا کے سی ای او کی دولت 2022ء میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی مگر 2023ء میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کیے جو کمپنی کیلئے بہتر ثابت ہوئے ہیں اور ان کی دولت میں ایک سال میں 42.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا۔

    مارک زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اس پر ہے، ان کے ساتھ ساتھ میٹا کی مارکیٹ ویلیو میں بھی اس سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، میٹا کی مارکیٹ ویلیو 1200 ارب ڈالرز سے زائد ہو چکی اور اکتوبر سے دسمبر 2023ء کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے منافع میں 3 گنا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک 205 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ایمازون کے بانی جیف بیزوز 197 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور بظاہر ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں، فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 185 ارب ڈالرز کے اثاثوں ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹک ٹاک کا عام انتخابات کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کےلئے خصوصی اقدامات کا اعلان
    Next Article اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خواب بھی آپ کی دسترس میں ہوں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.