تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ٹک ٹاک کا عام انتخابات کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کےلئے خصوصی اقدامات کا اعلان
    ٹکنالوجی

    ٹک ٹاک کا عام انتخابات کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کےلئے خصوصی اقدامات کا اعلان

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی ٹک ٹاک نے غلط اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے اور پلیٹ فارم پر انتخابی شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    مختصر ویڈیوز کے اس پلیٹ فارم کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات ،اس اہم مدت کے دوران ، محفوظ، مستند اور قابل اعتماد معلوماتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

    غلط اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے اپنے مضبوط عالمی فریم ورک کی بنیاد پر ٹک ٹاک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کی جانچ کرنے والے ادارے ایجنسی فرانس- پریس (Agence France-Presse: AFP) کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ پاکستانی انتخابی تناظر کو خاص طور پر اُجاگر کیا جا سکے۔

    علاوہ ازیں ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی شفافیت و دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں بھی مقامی کمیونٹی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، یہ شراکتیں ٹک ٹاک کو ممکنہ غلط معلومات کی نشاندہی کرنے، ان پر مناسب کارروائی کرنے اور اہم واقعات کے بارے میں اپنی کمیونٹی کے ساتھ درست معلومات کی اشتراک کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

    ٹک ٹاک کے حقائق کی جانچ کرنے والے شراکت دار پلیٹ فارم پر کانٹینٹ کو ماڈریٹ نہیں کرتے ہیں لیکن ان کے جائزے قابل قدر رائے فراہم کرتے ہیں جس سے ٹک ٹاک کو مناسب کارروائی کرنے میں مدد ملتی ہے جو اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو برقرار رکھتا ہے۔

    ٹک ٹاک کی حکمت عملی میں جدیدفیچرز والی مصنوعات شامل ہیں جن کا مقصد صارفین کو آگاہی اور پلیٹ فارم کی شفافیت و دیانتداری کو برقرار رکھنے میں شرکت کو بڑھانا ہے، ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر پاکستان الیکشن سینٹر بھی قائم کیا ہے جو انگریزی اور اردو، دونوں زبانوں میں صارفین کو ووٹنگ کے طریقہ کار اورووٹ ڈالنے کے مقامات سمیت مستند معلومات فرہم کرے گا۔

    علاوہ ازیں استعمال میں آسان رپورٹنگ ٹولز بھی صارفین کو ممکنہ گمراہ کن کانٹینٹ کی بآسانی شناخت کرنے اور رپورٹ کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے، یہ نقطہ نظر ایک محتاط اور ذمہ دار کمیونٹی کو فروغ دیتا ہے جو انتخابات کے دوران انتہائی اہم ہوتا ہے۔

    ٹک ٹاک تعلیمی کانٹینٹ اور ایپ میں گائیڈز فراہم کرکے بھی اپنے صارفین کو آگاہی دینے کے لیے پر عزم ہے، یہ اقدامات کمیونٹی کو قابل اعتماد معلومات کو سمجھنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اس طرح انتخابی عمل میں باخبر شرکت کو تقویت ملتی ہے۔

    ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز کا نفاذ، جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں، اس کی غلط معلومات سے نمٹنے کے حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہیں۔

    یہ پلیٹ فارم ایک کثیر جہتی نقطہ نظر استعمال کرتا ہے جس میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کو حذف کرنا، سرچ کے نتائج کے مستند ذرائع پر منتقل کرنا اور غیر مصدقہ معلومات کی نشاندہی شامل ہیں۔

    یہ جامع نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ایک محفوظ جگہ ہے جو انتخابات سے متعلق نقصان دہ معلومات سے پاک ہے، شفافیت اور تعاون کو ٹک ٹاک کی کوششوں میں مرکزیت حاصل ہے۔

    ماہرین، سیفٹی ایڈوائزری کونسلز اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ٹک ٹاک اپنے پالیسی فریم ورک کو بہتر بناتا ہے اور ایپ کے اند قابل اعتماد معلومات کے ذرائع کی ترقی کو یقینی بناتا ہے، یہ باہمی تعاون ٹک ٹاک کے ایک ذمہ دار سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    پاکستان میں انتخابات قریب آرہے ہیں، ٹک ٹاک اس بات کو یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہے کہ اس کا پلیٹ فارم تفریح اور تخلیقی صلاحیتوں کا ذریعہ ثابت ہونے کے ساتھ قابل اعتماد اور حقائق پر مبنی معلومات کا مستند ذریعہ بھی ثابت ہو۔

    ٹک ٹاک پاکستان اور عالمی سطح پر اپنی کمیونٹی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دیتا ہے جہاں مستند کانٹینٹ فروغ پاتا ہے اور غلط معلومات سے پوری تندہی کے ساتھ نمٹا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے سامنے کشمیریوں کا استقامت اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے،آرمی چیف
    Next Article مارک زکربرگ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.