تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عراق اور شام کے بعد امریکا اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے،درجنوں افراد جاں بحق
    بین الاقوامی

    عراق اور شام کے بعد امریکا اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے،درجنوں افراد جاں بحق

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    صنعا: عراق اور شام کے بعد امریکی برطانوی افواج نے یمن پر نئے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    امریکا اوربرطانیہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں کےدوران حوثی ملیشیا کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں حو ثی میزائل سسٹم ، لانچرز اور ہتھیاروں کے ذخائرکوتباہ کیاگیا۔

    حوثی فوج نے حملوں کےخلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کاجواب بڑا دردناک ہوگا، حو ثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی مدد کوآنےوالے جہازوں پرحملے مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا ۔

    حو ثی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ خطے میں صیہونی اجارہ داری کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے اور اس کیلئے جتنی بھی قر بانیاں دینی پڑ یں ،اپنےمقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پرحماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مستقل بمباری سے مشرق وسطیٰ میں اس تنازعے کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ اجتماعی کارروائی حوثیوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری جہازوں پر اپنے غیر قانونی حملے بند نہیں کرتے تو مزید نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    قبل ازیں جمعے کو امریکہ نے عراق اور شام میں ایران کے پاسداران انقلاب اور اس سے منسلک ملیشیاؤں کے 85 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے تھے جن میں مبینہ طور پر تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے، ان حملوں کی ایران اور عراق نے مذمت کی تھی۔

    دوسری جانب روس کی جانب سے بھی عراق اور شام پر امریکی حملوں کی شدیدمذمت کی گئی ہے ، روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطی میں امریکی حماکتیں بڑے ممالک کو جنگ میں جانے پر مجبور کر رہی ہیں، امریکی حملوں سےخطے میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں ، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہیں ،جن کو یو این سکیورٹی کونسل میں اٹھایا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک میں پاسپورٹ کا بحران ایک بار پھر سنگین،عوام کو پریشانی کا سامنا
    Next Article پیپلز پارٹی کی لاہور میں مقبولیت کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ،شیری رحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.