تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے میں ناکام ہیں،امریکی سینٹ
    امریکہ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے میں ناکام ہیں،امریکی سینٹ

    adminadminفروری 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ خون آلود ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جنسی لحاظ سے بچوں کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے میں ناکام ہیں جبکہ کانگریس کو ہدایت کی گئی کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ، ایکس کے سی ای او لنڈا یکیرینو، سنیپ این کے سی ای او ایون سپائجل، ٹک ٹاک کے ایگزیکٹیو آفیسر سوئی زی اور ڈسکورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر جسین سیٹرون سمیت دوسرے پلیٹ فارمز کے حکام امریکی کانگریس کی سماعت میں شریک ہوئے۔

    ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور دوسری کمپنیز ہمارے سامنے ہیں۔ آپ نہیں مانیں گے مگر مگر آپ کے ہاتھوں پر خون کے دھبے ہیں۔آپ کے پاس ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو لوگوں کو قتل کر رہی ہے۔

    فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک اور سینیٹر کے کہنے پر جنسی استحصال سے متاثر بچوں کے والدین سے معافی بھی مانگی۔

    کانگریس کی سماعت میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جنسی لحاظ سے بچوں کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے میں ناکام ہیں جبکہ کانگریس کو ہدایت کی گئی کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

    جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈک ڈربن نے بچوں کے استحصال کے حوالے سے نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرن نامی این جی او کے اعدادوشمار پیش کیے جن کے مطابق دھوکے سے نا بالغ بچوں کو تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    سماعت کے دوران ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے بچوں کے بیانات شامل تھے۔ ایک بچے کا جس کے چہرے کو اندھیرے میں رکھا گیا تھا کہنا تھا کہ مجھے فیس بک کی وجہ سے جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

    کانگریس کی سماعت کے موقع پر ہال میں درجنوں والدین بھی موجود تھے انہوں نے ہاتھوں میں ان بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا کی وجہ سے نقصانات پہنچے۔ کچھ والدین نے مارک زکر برگ پر طنزیہ جملے بھی کسے جبکہ کئی نکات پر تبصرے بھی کیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجمعیت علمائے اسلام کا چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان
    Next Article ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل،توقع ہے تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات پاکستانی حکام سے شیئرکی جائیں گی ،پاکستان
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.