تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل،توقع ہے تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات پاکستانی حکام سے شیئرکی جائیں گی ،پاکستان
    پاکستان

    ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل،توقع ہے تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات پاکستانی حکام سے شیئرکی جائیں گی ،پاکستان

    adminadminفروری 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل غیرانسانی عمل تھا توقع ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایرانی حکام واقعہ کی تفصیلات پاکستانی حکام سے شیئر کریں گے۔
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران میں پاکستانی حکام متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ گزشتہ روز9 پاکستانی شہریوں کی میتیں ایران سے پاکستان واپس لائی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایرانی حکام واقعہ کی تفصیلات پاکستانی حکام سے شیئر کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے بھارتی شہریوں کے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے۔ بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرایاجائے ۔
    انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ 5 فروری بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔
    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر شدید تشویش ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہیں۔ نگراں وزیر خارجہ نے برسلز میں یورپی یونین کے عہدیدران سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں ہیں۔ وزیر خارجہ کل تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
    ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے نگراں وزیر خارجہ کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورے کے دوران نگراں وزیراعظم، نگراں وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے میں ناکام ہیں،امریکی سینٹ
    Next Article الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.