تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پادری کا خدا کا حکم کہہ کر پیروکاروں سے لاکھوں ڈالرز کا فراڈ
    بین الاقوامی

    پادری کا خدا کا حکم کہہ کر پیروکاروں سے لاکھوں ڈالرز کا فراڈ

    adminadminفروری 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کولوراڈو: امریکا میں ایک پادری کو تقریباً 32 لاکھ ڈالرز مالیت کے کرپٹوکرنسی فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کولوراڈو پادری ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ نے ایک غیرفعال کرپٹو کوائن کی تشہیر کرکے اپنے چرچ کے پیروکاروں کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کیا جس کے بارے میں پادری کا دعویٰ ہے کہ یہ سب کچھ انہوں نے خدا کے کہنے پر کیا۔

    ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ کیٹلن نے محفوظ اور زیادہ منافع والی سرمایہ کاری کے طور پر ایک غیرفعال کریپٹو کرنسی پلیٹ فارم شروع کیا اور لوگوں کو اس میں سرمایہ کاری پر اکسایا یہ کہتے ہوئے کہ سب خدا کی طرف سے حکم ہے۔ دونوں فی الحال مقامی سیکورٹی ادارے کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
    کولوراڈو ڈویژن سیکیورٹیز کے مطابق جوڑے نے INDXcoin کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے اس میں سرمایہ کاری کریں جب کہ حقیقت میں ان کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج غیر فعال تھا۔

    ریگالڈو نے اپنے اعتراف میں کہا یہ سارا کام خدا کا تھا لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ انہیں خدا کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو۔

    ریگالڈو نے کہا کہ پہلے میں نے خدا سے کہا کہ میں یہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے کرنا ہے اور مجھے اس شعبے میں کوئی تجربہ بھی نہیں۔ علاوہ ازیں میں کسی جرم میں کہیں پھنس نہ جاؤں تاہم بقول پادری کے خدا نے مجھے پھر بھی یہ کام کرنے پر مجبور کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleماں نے جائیداد اپنے پالتو جانوروں کے نام کردی
    Next Article ایپل کی جانب سے آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس کی اپ ڈیٹ کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.