لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ متعدد حکومتوں کا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک کی جانب سے فنڈنگ روکنے کے معاملے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز روکنے والے ممالک اپنا فیصلہ واپس لیں، فنڈنگ روکنے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فلسطینی پہلے ہی نسل کشی اور ایک انجنیئرڈ قحط کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ شرم ناک ہے کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس نے انروا کی امداد روکی ہے، اسرائیل اور دائیں بازو کے گروپوں نے انروا کے خلاف کئی سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کررکھا ہے۔