تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فوجیوں پر حملے کا جواب منتخب وقت پر اپنے طریقے سے دیں گے، امریکا
    امریکہ

    فوجیوں پر حملے کا جواب منتخب وقت پر اپنے طریقے سے دیں گے، امریکا

    adminadminجنوری 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن:امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب منتخب طریقے سے دیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا، ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے، صدر جو بائیڈن مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    جان کربی نے مزید کہا ہے کہ امریکی فوجیوں پر سوڈان میں ڈرون حملہ تنازع بڑھانے کیلئے کیا گیا، فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ جنگ اور خطے میں اس کا پھیلاؤ نہیں چاہتے لیکن حملے کا جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔

    امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت تعمیری رہی ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے، امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اردن میں حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔

    دوسری جانب ایران نے حملے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردن میں ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس سے متعلق ہمارے پاس کچھ ہے، یہ تنازع امریکی فوج اور خطے میں موجود مزاحمتی گروپوں کے درمیان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار
    Next Article انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے ،فلسطینیوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا،ایمنسٹی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.