تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یرغمالیوں کی تلاش،اسرائیلی فوج نے 2 ہزار فلسطینیوں کی قبریں اکھاڑ دیں
    بین الاقوامی

    یرغمالیوں کی تلاش،اسرائیلی فوج نے 2 ہزار فلسطینیوں کی قبریں اکھاڑ دیں

    adminadminجنوری 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ: غزہ میں اسرائیل نے 2 ہزار سے زائد قبریں اکھاڑ دیں جن میں سے اکثر کی میتیں بھی غائب ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت پسندوں کے ہاتھوں مرنے والے بھی محفوظ نہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے قبرستان کے قبرستان اجاڑ دیئے اور کچھ لاشیں لاپتا کردیں۔

    اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ویسے بھی کوئی زمین محفوظ نہیں رہی ہے اور فلسطینی اپنے پیاروں کو اسکولوں اور اسپتالوں کے احاطے میں اپنے پیاروں کو دفن کرنے پر مجبور ہیں۔

    اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مُردوں کو بھی چین سے قبر میں رہنے نہ دیا اور 2 ہزار سے زائد قبروں کو اکھاڑ دیا اور کچھ میتیں مٹی پر چھوڑ دیں اور کچھ ساتھ لے گئے۔

    ایک فوٹو گرافر نے غزہ شہر کے الطفہ ضلع میں فلسطینیوں کی قبروں سے نکالی ہوئی کفن پوش لاشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان قبروں پر اسرائیلی فوج نے بلڈوزر چلائے تھے۔

    اسرائیل کی فوج نے قبرستانوں کو بلڈوز کرنے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم قبروں کی تلاشی پر انھوں نے جواب دیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں دفن ہونے کے شُبے میں کچھ مقامات پر قبروں سے لاشیں نکالی تھیں۔

    اسرائیلی فوج نے کہا کہ کسی قبر سے کسی یرغمالی کی لاش مل جائے تو وہ لاشیں پوری عزت اور احترام کے ساتھ اہل خانہ کو واپس کی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس نے 250 کے قریب افراد کو یرغمال بنالیا تھا جن میں اب بھی 136 حماس کی قید میں ہیں تاہم دس کے قریب یرغمالی اپنی ہی فوج کی بمباری میں مر چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائنس دانوں کا بیٹری سے چلنے والے آٹھ پنکھوں پر مشتمل جہاز کا منصوبہ
    Next Article کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم سرد ہو گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.