تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائنس دانوں کا بیٹری سے چلنے والے آٹھ پنکھوں پر مشتمل جہاز کا منصوبہ
    بین الاقوامی

    سائنس دانوں کا بیٹری سے چلنے والے آٹھ پنکھوں پر مشتمل جہاز کا منصوبہ

    adminadminجنوری 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایمسٹر ڈیم: نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے ایک ایسے برقی طیارے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو مستقبل کی طویل دورانیے کی پروازوں کو صاف اور سستا کرتے ہوئے صنعت کو بدل کر رکھ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اوکٹو پلین نامی یہ طیارہ کلی طور پر برقی طیارہ ہے جس میں بیٹری سے چلنے والے آٹھ پنکھے نصب ہیں اور یہ فیول کم ہوئے بغیر نیدرلینڈز سے سوئٹزر لینڈ تک کا سفر کر سکتا ہے۔

    ڈچ اسٹارٹ اپ ایلیسیئن (اوکٹو پلین کی خالق کمپنی) کا اس طیارے کو بنانے کا مقصد برقی طیاروں کے طویل مدتی پرواز کے لیے موزوں نہ ہونے کی روایتی سوچ کو رد کرنا ہے۔

    اس ہی لیے اسٹارٹ اپ نے اس جہاز کا خیال سفر کے لیے استعمال کیے جانے والے بڑے بڑے جہازوں کو دیکھ کر بنایا ہے جو بڑی مقدار میں ایندھن ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

    ایلیسیئن نے نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے ساتھ مل کر برقی طیاروں کے لیے نئی سوچ کو ڈھونڈ نکالنے پر تحقیق کی۔

    ایلیسیئن میں ڈیزائن اور انجینئرنگ کے ڈائریکٹر رینارڈ ڈی وریز کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ محسوس ہوا کہ ڈیزائن کی پرانی کتب میں ایسی معلومات پوشیدہ ہیں جس کا اطلاق کبھی بیٹری سے چلنے والے برقی طیاروں پر نہیں کیا گیا۔

    اوکٹو پلین کے پر بڑے ہیں اور روایتی طیاروں کے مقابلے میں ایندھن کی جگہ چھوٹی ہے جو اس کی ایرو ڈائنامکس بہتر بناتی ہے۔

    141 فٹ چوڑے پروں کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ میں باآسانی داخل ہونے کے لیے یہ آسانی کے ساتھ فولڈ ہوجاتے ہیں۔بیٹریوں کو پروں پر نصب کیا گیا ہے تاکہ دستیاب جگہ کو استعمال کیا جا سکے اور طیارے کے سانچے کو ہلکا بنایا جاسکے۔

    کمپنی چاہتی ہے کہ یہ جہاز 90 مسافروں کے ساتھ ایک چارج میں 800 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
    Next Article یرغمالیوں کی تلاش،اسرائیلی فوج نے 2 ہزار فلسطینیوں کی قبریں اکھاڑ دیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.