راولپنڈی :سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دیں راولپنڈی کو بلیو ٹرین الیکٹرک بسیں دیں گے راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے ساتھیو نواز شریف کے شاہینوں لیاقت باغ میں آپ کے سامنے حاضر ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس تاریخی باغ میں بڑے بڑے لوگ آئے انہوں نے تقریر کی ستر کی دہائی میں یہاں بہت سیاسی کارکن شہید ہوئےمحترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر یہاں شہادت قبول کی ۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں میٹرو بنانے کا اعلان کیا اسکی مخالفت کی گئی نواز شریف نے چوالیس ارب کی رقم سے یہ میٹرو بنا کر دی جو اسلام آباد تک جاتی ہےاس میٹرو پر مزدور طالب علم سب سفر کرتے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہا کہ کوئی بتائے گزشتہ سات سالوں میں جو حکومت آئی تو اس نے کیا کام کیانواز شریف نے تو لیپ ٹاپ دئیے دوسروں نے تو گالی گلوچ کے سوا کچھ نہ دیانواز شریف کو موقع ملا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کارڈیالوجی اسپتال حنیف عباسی کے کہنے پر بنایا گیازمین تلاش کی دل کے امراض کا اسپتال بنایا گیامفت ادویات ہر اسپتال میں مہیا کی گئیں راولپنڈی کے لیے ہوائی جہاز کے زریعے سٹی اسکین منگوا کر لگائی گئی رنگ روڈ راولپنڈی کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے جلد مکمل کیا جائے گاتیس ارب سے پانی کا منصوبہ بنایا جائے گاسوئی گیس کا مسئلہ حل ہونے جا رہایہاں پر چند ماہ بعد بجلی سے چلنے والی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ مری جھیکا گلی کی لینڈ سلائڈ کی مرمت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یورولوجی سنٹر راولپنڈی مین بنایا گیااربوں کے تعلیمی وظائف بچوں کو دیئے گئےآٹھ فروری کو فیصلہ ہونا ہے کس نے پاکستان کی خدمت کی کس نے دھوکا دیاآپ نے ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دینا یے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک سیاسی حریف نے کہا کہ نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹایا انکو کام پسند نہیں آیا تھاآٹھ فروری کو لگ پتہ جائے گاشیر پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کے خادم کی طرح کام کرکے لاہور نہ بنا دیا میرا نام بدل دینا ۔