تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی آئی کو جیل میں احساس ہوا ہوگا کہ حکومت ایسے نہیں چلتی
    سیاست

    پی ٹی آئی کو جیل میں احساس ہوا ہوگا کہ حکومت ایسے نہیں چلتی

    adminadminجنوری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل جس نے بھٹو کی بیٹی پر مقدمات بنائے خود اس کی بیٹی کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا، میں مخالفوں کی بیٹیوں کو جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، آج جو کچھ آپ کررہے ہیں کل وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔

    پشاور حیات آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جو غریبوں، پسماندہ طبقے کی جماعت ہے، ہم ایسے مفت اور معیاری ہسپتال قائم کریں گے جہاں رقم کی پریشانی نہیں ہوگی وہاں ہر مرض کا مفت علاج ہوگا اور یہ کام میں نے سندھ میں کرکے دکھایا ہے جہاں دوا، چیک اپ، علاج اور ٹیسٹ سب کچھ مفت ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لیے یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا ۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے انہیں الیکشن لڑنا پڑرہا ہے ہم ملک کے کونے کونے میں الیکشن مہم چلارہے ہیں دوسرے بھی مہم چلارہے ہیں مگر فرق اتنا ہے کہ ہم گھبرائے ہوئے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست نہیں کروں گا، سیاسی مخالفوں بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، سیاسی مخالفین سن لیں آج جو کچھ آپ کررہے ہیں وہی کل آپ کے ساتھ ہوگا۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری پر جعلی مقدمات بنائے گئے کارکنوں پرتشدد کیا گیا، کہا گیا عورت کی حکمرانی نامنظور، پھر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا جو انہوں ںے کیا، جنہوں نے بھٹو کی بیٹی پر ظلم کیا خود اس کی بیٹی کے ساتھ وہی ہوا۔

    بلاول نے کہا کہ ہم نے خان صاحب کو بھی کہا کہ انتقام کی سیاست نہ کرو اور ہر کسی پر چور چور کا الزام نہ لگاؤ اور آج خود عمران خان پر چور کا الزام لگا دیا، وہ کہتا تھا سب کو جیل میں ڈالوں گا اور آج خود جیل میں ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ کہتا تھا میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ کہتا ہے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہم نے کہا تھا اسمبلی نہیں چھوڑو، کہا تھا صوبائی حکومت نہ چھوڑو الیکشن کا انتظار کرو مگر خان صاحب نے سرپرائز کہہ کر اپنی ہی حکومت ختم کردی، سرپرائز کیسا لگا خان صاحب؟

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جیل میں احساس ہوا ہوگا کہ حکومت ایسے نہیں چلتی مگر ہم واحد جماعت ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کریں گے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کہتی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پر الیکشن لڑرہی ہے جب کہ وہ ہماری کارکردگی پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے،

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائفر کیس فکس میچ ہے جس میں جیوری اور پراسیکیوشن ایک پیج پر ہیں،بانی پی ٹی آئی
    Next Article عوام 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دیں راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام نہیں،شہباز شریف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.