تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا، مریم نواز
    سیاست

    ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا، مریم نواز

    adminadminجنوری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا۔ن لیگ کے علاوہ دیگر جماعتوں کا کام صرف تنقید کرنا ہے، ایک جماعت ایسی ہے جو نہ تنقید کرتی ہے نہ تنقید کا جواب دیتی ہے۔

    اپنے انتخابی حلقہ این اے 119 سنگھ پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی مریم نواز آپ کی خدمت میں سلام پیش کرتی ہے، میں نے این اے 119 میں پہلی بار قدم رکھا ہے، میں یہاں الیکشن لڑنے کی اجازت لینے آئی تھی آپ نے فیصلہ سنا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی این اے 119 کا انتخاب کیا انہوں نے مجھے نااہل کر دیا، مجھے ایسے نااہل کیا گیا جیسے میں کسی سرکاری عہدے پر فائز رہی، مجھ پر الزام یہی تھا اپنے والد کا ساتھ کیوں دیا، چاہے جان چلی جاتی لیکن میں اپنے والد کے قدم سے قدم ملا کر چلی۔

    چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے علاوہ کسی جماعت نے کچھ نہیں کیا، ن لیگ کے علاوہ دیگر جماعتوں کا کام صرف تنقید کرنا ہے، ایک جماعت ایسی ہے جو نہ تنقید کرتی ہے نہ تنقید کا جواب دیتی ہے، ہمارے کام اتنے ہیں کہ بتانے کیلئے بہت کچھ ہے۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ کچھ جماعتیں پنجاب میں ایسی آئی ہوئی ہیں جنہوں نے صوبے میں 15 سال حکومت کی، ان سے 15 سال کی کارکردگی پوچھ لو تو بتانے کو کچھ نہیں، میں نوازشریف کے 8 سالوں میں 1500 منصوبے گنوا سکتی ہوں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں نوازشریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، نوازشریف آئندہ چند دنوں میں منشور دیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جو منشور دیا اس پر عمل بھی کیا، نوازشریف نے صرف کاغذ پر لکھ کر منشور نہیں دیا، نوازشریف عوام کی تکالیف کو دور کرنے کی ہمیشہ بات کر رہے ہوتے ہیں، لاہور اور پنجاب کا دل بہت بڑا ہے جس جگہ نوازشریف کو مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی خدمت کے نشان موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آ کر نوازشریف پر تنقید کی جاتی ہے لیکن پنجاب نوازشریف پر تنقید نہیں سنتا، لیڈر کا سب سے بڑا حق ہوتا ہے اپنے حلقے میں جائے، میرا بس چلے تو این اے 119 کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دوں، مجھے نوازشریف کے ساتھ پورے ملک میں جانا ہوتا ہے، میری خواتین کی ٹیم این اے 119 کی ہر گلی میں موجود ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وہ امیدوار بالکل نہیں جس کو لوگ مسائل پرچی پر لکھ کر دیتے ہیں، میں وہ امیدوار ہوں جو خود گھر سے چل کر مسائل معلوم کرنے آئی ہوں، ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا، 8 فروری کو اس ملک کی خاطر آپ نے صبح صبح گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article190 ملین پاؤنڈ،توشہ خانہ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی
    Next Article سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہ دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.