تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » 190 ملین پاؤنڈ،توشہ خانہ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی
    پاکستان

    190 ملین پاؤنڈ،توشہ خانہ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

    adminadminجنوری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

    احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسزپر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

    نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز ایڈووکیٹ،عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔

    وکلاء صفائی بیرسٹر علی ظفر، سلمان صفدر، سکندر ذوالقرنین،عثمان گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے ، وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ آج190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم عائد ہونا تھی۔

    ملزمان نے حاضری یقینی بنانا تھی لیکن بشری بی بی آج بھی موجود نہیں، جان بوجھ کر کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے بشری بی بی سے فون پر بات نہیں کرنے دیتے، مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ وہ آرہی ہیں یا نہیں، لینڈلائن سے ہی بات کروا دیا کریں، سارا ڈرامہ8 فروری کیلئے ہورہاہے۔

    عدالت8 فروری کے بعد ان کیسز کی سماعت رکھ لے، زرداری اور نواز شریف کے توشہ خانہ کیسز میں 13 فروری کی تاریخ دے دی گئی ہے، ان کیلئے خاص شفقت کی جارہی ہے اور ہمارے روزانہ کیسز ہوتے ہیں۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے کیسززیادہ اوروکیل کم ہوتے ہیں، وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی بار بار استدعا کی گئی۔

    توشہ خانہ ریفرنس میں بھی وکلاء صفائی تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ، توشہ خانہ ریفرنس میں سلمان صفدر اور سکندر ذوالقرنین آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کرائیں گے ۔

    بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہفتہ27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ بے نقاب، بھارتی دہشتگرد اور سہولت کا گرفتار
    Next Article ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا، مریم نواز
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.