تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شیر باہر نہیں نکل رہا، چاہتا ہے کوئی دوسرا میرے لئے شکار کردے، بلاول بھٹو
    سیاست

    شیر باہر نہیں نکل رہا، چاہتا ہے کوئی دوسرا میرے لئے شکار کردے، بلاول بھٹو

    adminadminجنوری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گجرات: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نکل ہی نہیں رہا۔ وہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا میرے لیے شکار کردے۔کوئی اور میرے شکار کابندوبست کرے، جب سب تیار ہو تو پھر بادشاہ باہر آ جائے گا۔

    گجرات میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں موجود نہیں ہے، وہ جو کہتے تھے کہ ان کا ہم سے مقابلہ ہی نہیں ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ آج کل وہ خود دن رات پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی ہی کہہ رہے ہیں۔ اگر کوئی الیکشن مہم میں سنجیدہ ہے تو وہ بھٹو شہید کے جیالے ہیں، اگر کوئی انتخابی مہم چلا رہا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، ہر جگہ پر کنونشنز اور جلسے کیے ہیں، دورے کیے ہیں مگر ہمارے مخالفین تو گھر سے نکل ہی نہیں رہے۔ انہوں نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے اتنے الیکشن دیکھے ہیں، کیا آپ نے پہلے کبھی انہیں اتنا خوفزدہ دیکھا ہے؟۔

    ان کاکہناتھاکہ کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا بلکہ وہ کہتا ہے کہ کوئی اور میرا شکار بھی کرے، کوئی اور میرے شکار کابندوبست کرے، جب سب تیار ہو تو پھر بادشاہ باہر آ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کی جمہوریت ہے، کہ ایک جماعت کا منشور ہی نہیں ہے۔ جو اپنے امیدوار کو چوتھی بار وزیراعظم بنانا چاہتی ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ منشور پر کام چل رہا ہے۔ وہ بتا ہی نہیں سکتے کہ اگر انہیں خدانخواستہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار موقع ملا تو وہ کریں گے کیا؟

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے 10 نکاتی ایجنڈے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے پروگرام ترتیب دیا ہے، جس پر عمل کرکے ہم غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر عوام نے ہمیں 8 فروری کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا تو ہم نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ کریں گے بلکہ اسے دگنی کردیں گے۔ اس کے علاوہ ہم تین سو یونٹ تک مفت بجلی بھی غریب اور مستحق افراد کو دیں گے۔ ہم ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، جس کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جائیں گے۔ کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرکے انہیں مالکانہ حقوق دیں گے۔

    سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا، ویسے ہی ہم مستقبل میں خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ وہ کاروبار شروع کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ میں ملکی خواتین کی اس طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسے کوئی اپنی ماں کی خدمت کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے لیے کسان کارڈ اور مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ لائیں گے، جس سے کسانوں کو ان کی فصل کی انشورنس اور قیمت ملے گی جب کہ مزدور کے بچوں کا تعلیم و صحت سمیت ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ نوجوانوں کے لیے بے نظیر یوتھ کارڈ بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔ ہر ضلع میں یونیورسٹیز کے کیمپس بنائیں گے تاکہ طلبہ کو دور نہ جانا پڑے۔ اسی طرح صحت کے شعبے میں کام کریں گے۔ جو کام ہمارے مخالف تین بار وزیراعظم اور چار بار وزیراعلیٰ بن کر نہیں کر سکے، ہم نے سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت اسپتال کھول دیا، جہاں مہنگا ترین علاج سو فی صد مفت ہو رہا ہے۔ ہم پنجاب کے ہر ضلع میں مفت طبی مراکز بنائیں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہم بھوک مٹاؤ پروگرام بھی شروع کریں گے، جس میں یو سی کی سطح پر بھوک کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے تاکہ ملک کاکوئی بچہ بھوکا نہ سوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنشے میں دھت ہوکر بوائے فرینڈ کو چاقو کے 108 وار سے قتل کرنے والی خاتون بری ہوگئی
    Next Article کمر کے درد کا علاج وقت کے ساتھ مشکل ہو جاتا ہے، تحقیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.