تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نشے میں دھت ہوکر بوائے فرینڈ کو چاقو کے 108 وار سے قتل کرنے والی خاتون بری ہوگئی
    امریکہ

    نشے میں دھت ہوکر بوائے فرینڈ کو چاقو کے 108 وار سے قتل کرنے والی خاتون بری ہوگئی

    adminadminجنوری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 100 سے زیادہ بار تیز دھار چاقو کے وار کرکے 26 سالہ بوائے فرینڈ کو بیدردی سے قتل کرنے والی 32 سالہ برائن اسپیچر کو عدالت نے ’’سماجی خدمت‘‘ کی ادائیگی سزا دے کر جیل جانے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی یہ ہولناک واردات 2018 کو 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب کیلی فورنیا کے ایک اپارٹمنٹ میں ہوئی جہاں یہ پریمی جوڑا رہا کرتا تھا۔

    واقعے کے روز دونوں ماریجیونا (بھنگ) سے بھری سگریٹیں پی رہے تھے اور خاتون نشے میں دھت ہوکر خود پر کنٹرول کھو بیٹھیں اور باورچی خانے سے چاقو اُٹھا لائیں۔

    خاتون نے چاقو کے پہ در پہ 108 وار کر کے 26 بوائے فرینڈ کو قتل کردیا جب کہ خود کو بھی متعدد بار چاقو مارے۔ پولیس پہنچی تو دونوں خون میں لت پت پڑے تھے اور خاتون نے چاقو کو مضبوطی سے پکڑا ہوا تھا۔

    پولیس کو دیکھ کر خاتون نے چاقو اپنی گردن پر رکھ لیا اور گلا کاٹنے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بچالیا اور گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

    آج اس کیس کی سماعت میں خاتون کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ میری کلائنٹ سگریٹ نوشی کی عادی نہیں تھی۔ مقتول نے ایک بار نشہ نہ چڑھنے پر میری کلائنٹ کو دوسری بار پینے پر مجبور کیا تھا۔

    جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا کہ خاتون بھنگ زیادتی کی وجہ سے خود پر کنٹرول کھو بیٹھی تھیں اور انھیں نہیں پتا تھا کہ وہ قتل جیسا خطرناک فعل انجام دے رہی ہیں۔

    عدالت نے خاتون کو 2 سال کی پروبیشن سزا سنائی جس کے لیے جیل میں رہنا ضروری نہیں تھا تاہم خاتون کو عدالت کے حکم کی تعمیل میں 100 گھنٹے کمیونٹی سروس انجام دینا ہوں گے۔

    عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مقتول نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ عدالت نے ابھی ریاست کیلی فورنیا میں ہر نشہ کرنے والے شخص کو قتل کرنے کا لائسنس دیدیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبی پی ایل،بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہور ہوگئی
    Next Article شیر باہر نہیں نکل رہا، چاہتا ہے کوئی دوسرا میرے لئے شکار کردے، بلاول بھٹو
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.