نوشہرہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز پرویز خٹک نے کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ یہ چور اکھٹے ہوکر میرا مقابلہ کریں، میری دلی خواہش پوری ہوگئی ہے اب ان سب کو میں اکیلا شکست دونگا۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو خیبرپختونخوا کے عوام صرف اور صرف پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں گئے، خیبرپختونخوا کی ترقی اور پختونوں کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میدان میں نکلا ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پختونوں نے بانی تحریک انصاف کو بھاری منڈیٹ دیا مگر پختونوں کی محرومیاں ختم نہ ہوسکی، آج اس صوبے سے پرویز خٹک کی کارکردگی نکال دے تو یہ صوبہ کھنڈر نظر آئے گا، بانی پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے، ملک کے عوام آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، نوشہرہ آٹھ فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی بے ایمانی نہیں کی میں نے کوئی چوری نہیں کی، مولانا نے اسلام کے نام پر،زرداری نے روٹی کپڑے مکان کے نام پر اور شریفوں نے ترقی کے نام پر ملک کی عوام کے خواب لوٹے۔