تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مسلم لیگ ن کا بھی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان
    سیاست

    مسلم لیگ ن کا بھی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا، ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    این اے 118 بھاٹی گیٹ میں نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے انتخابی دفتر کےافتتاح کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے آیا ہوں مگر آپ کے جذبے نے جلسے کا سماں بنا دیا، آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا، ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، ہم بھی چاہتے تو تماشا دیکھتے رہتے اور ملک کیلئے کچھ نہ کرتے مگر ہم نے 16 ماہ میں بھرپور محنت کر کے ملک کو بچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، 2013ء میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ہم نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، میں نے 250 ارب روپے کی سبسڈی دے کر غریب عوام کیلئے آٹا سستا کیا، ن لیگ کے دور میں بجلی 7 روپے یونٹ اور پٹرول 78 روپے لیٹر ہوا کرتا تھا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 100 یونٹ بجلی عوام کو مفت دی، اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے کلو تھی، ڈالر 105 روپے کا تھا آج کہاں ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دور انتقام کی سیاست سے بھرپور رہا ، ن لیگ کی پوری قیادت کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، لیگی قائدین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا، جب معاملہ عدالت میں آیا تو مجھ سمیت کسی لیگی کارکن پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نوازشریف سمیت لیگی قیادت سے انتقام لیا گیا، اس کا نقصان یہ ہوا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی سے دہشتگردی ختم کر کے روشنیاں بحال کیں، میٹرو اور اورنج ٹرین عوام کو سہولت دیتی ہے، 8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، 8 فروری کا سورج شیر کی جیت لیکر طلوع ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، شیر جیتے گا تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے، ہمیں اس ملک کی برآمدات بڑھانا ہیں اور زرمبادلہ کمانا ہے، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیری خواہش تھی کہ تمام چور اکھٹے ہوکر میرا مقابلہ کریں، پرویز خٹک
    Next Article وفاقی دارالحکومت کی مصروف شاہراہ پر پل سے لٹکتی ہوئی پھندا لگی پراسرار لاش،قتل یا خود کشی؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.