تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی فوج کی خان یونس ، رفح ،جبالیہ کیمپوں پر بمباری ، 165 فلسطینی شہید ہوگئے
    بین الاقوامی

    اسرائیلی فوج کی خان یونس ، رفح ،جبالیہ کیمپوں پر بمباری ، 165 فلسطینی شہید ہوگئے

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : صہیونی فورسز کافلسطینیوں پر مظالم کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔بے رحم فوج کی خان یونس ، رفح ،جبالیہ کیمپوں پر بمباری کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں میں 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج النصر ہسپتال کے اطراف اور خان یونس اور پناہ گزین کیمپوں پر رات بھر راکٹ اور بم برساتی رہی ، وسطی غزہ کےبوریج کیمپ پر بمباری میں 5فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ رفح میں گاڑی پر بم حملے میں 4افراد جان سے گئے۔

    القسام بریگیڈز کے مطابق وسطی غزہ میں حماس جنگجواور اسرائیلی فوج آ منے سامنے آگئی ، بوریج کیمپ کے قریب جنگجوؤں نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا اور متعدد ٹھکانے تباہ کردیے ، حملوں میں کئی فوجی زخمی ہوگئے ۔

    علاوہ ازیں جنوبی لبنان کے بارڈر پر بھی ڈرون حملے میں متعدد شہری شہید ہوگئے ، صیہونی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے اور اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
    ادھر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی موت کا سامناہے، بار بار کہوں گا کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

    انتونیو گوتریس غزہ کے تذکرے پر رنجیدہ ہوگئے ، ان کاکہنا تھا کہ معصوم فلسطینی بموں کا نشانہ بن کرمررہے ہیں ، فلسطینیوں کو غذا اور پانی کی بجائے موت مل رہی ہے، اسرائیل کو انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی کرنا ہوگی ۔

    اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خواتین کی شہادتوں پر نسلی خاتمے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہر ایک گھنٹے میں دو ماؤں کو قتل کیا جارہا ہے اور غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں میں 70 فیصد عورتیں اور لڑکیاں شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کردی ہے ، نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کو تباہ کرنے کے بعد اسرائیل کو چاہئے کہ وہ غزہ کی سکیورٹی سنبھال لے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ غزہ اسرائیل کیلئے مزید خطرہ نہ بنے۔

    ایک روز قبل بائیڈن نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، جس کی تفصیلات وائٹ ہاؤس نے صرف مبہم طور پر واضح کی تھیں۔

    ادھر تل ابیب میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    خیال رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 927 ہوچکی ہے جبکہ62 ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست
    Next Article معین خان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت متوقع
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.