تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست
    کھیل

    پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کرائسٹ چرچ: پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا۔آخری میچ میں کیویز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    135رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب فن ایلن 22 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر حسیب اللہ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

    ریچن رویندرا صرف ایک رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے ٹم سیفرٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا، ون ینگ 22 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارک چیپمین ایک سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    گیلن فلپس 26 رنز، مچل سینٹر 4 رنز، میٹ ہنری اور ایش سودھی ایک ایک رن جبکہ لوکی فرگوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔

    پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے پہلے میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے سوتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ محمد رضوان نے 38 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے، آٹھوں بیٹرز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سوتھی نے 19 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میٹ ہنری بھی 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی نے بھی 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآزاد امیدوار کی حمایت کیوں کی؟ ن لیگ نے سینئر رہنما سردار مہتاب کو پارٹی سے نکال دیا
    Next Article اسرائیلی فوج کی خان یونس ، رفح ،جبالیہ کیمپوں پر بمباری ، 165 فلسطینی شہید ہوگئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.