تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا
    بین الاقوامی

    جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا

    adminadminجنوری 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹوکیو: جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے لیکن خلائی جہاز کے چاند پر لینڈنگ کے بعد اس کے شمسی توانائی کے نظام میں مسائل کا سامنا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مشن صرف چند گھنٹے تک کام کر سکتا ہے۔

    جاپان سے قبل امریکا، سوویت یونین، چین اور بھارت کے خلائی جہاز چاند پر لینڈنگ کر چکے ہیں۔

    جاپان نے چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی ’مون اسنائپر‘ ستمبر 2023 میں روانہ کیا تھا، یہ مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد ایک ماہ تک چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہا، تاہم اب گزشتہ روز اس خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ کر دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔

    اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے، جاپانی مشن نے چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب لینڈنگ کی۔

    جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی کے چاند پر لینڈنگ کے بعد زمین کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم ہوا لیکن اس کے سولر پینل بجلی پیدا کرنے کے قابل نہیں تھے ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اینگل درست سمت میں نہیں ہیں۔

    جاپانی اسپیس ایجنسی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سلم اب صرف بیٹری پر کام کر رہا ہے، ہماری ترجیح اس کے ڈیٹا کو زمین پر منتقل کرنا ہے۔ امید ہیں کہ سورج کی روشنی خلائی گاڑی کے سولر پینلز کے ٹکرانے سے یہ دوبارہ کام کرسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاند پر سولر پینلز کے اینگل کو تبدیل ہونے میں 30 دن لگتے ہیں، لہٰذا جب شمسی سمت میں تبدیلی آئے گی اور مختلف سمت سے روشنی آئے گی تو ممکنہ طور پر سورج کی روشنی شمسی خلیے سے ٹکرا سکتی ہے اور خلائی گاڑی دوبارہ کام کر سکتی ہے۔

    جاپانی اسپیس ایجنسی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے، سلم نے یقینی طور پر لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی ہے، اگرچہ اس کی تصدیق کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں نمونیہ سے مزید 10 بچے جان کی بازی ہارگئے
    Next Article ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے نہیں کھلیں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.