لاہور: پنجاب میں نمونیہ کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، چوبیس گھنٹوں میں مزید 10 بچے دم توڑ گئے ۔
پنجاب میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید 668 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں نمونیہ کے 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک بچے کا انتقال ہوگیا۔
لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 43 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں نمونیہ سے 172 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 1155 ہوگئی جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 7743 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔