تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگروہ ہار گیا تو لندن بھاگ جائے گا، بانی پی ٹی آئی
    سیاست

    نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگروہ ہار گیا تو لندن بھاگ جائے گا، بانی پی ٹی آئی

    adminadminجنوری 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا، نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔جب تک کڑا احتساب نہیں ہوگا، ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا، یہ جو طاقتور ہیں کبھی قانون کی حکمرانی قائم ہونے نہیں دیں گے۔

    اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قران پاک میں ہے کہ جو معاشرے امر باالمعروف و نہی عن المنکر پر نہیں چلتے وہ تباہ ہو جاتے ہیں، قرآن میں یہ بھی ہے کہ منافق بدی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اچھائی کے خلاف جاتے ہیں، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اٹھا اٹھا کر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جاتا ہے یہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے اسپیشلسٹ بن چکے ہیں، ویگو ڈالا اٹھا کر لے جاتا ہے اس کے بعد پتا چلتا ہے کہ بندے کا سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ ہوگیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی تمام قیادت کو اڑا دیا انتخابی نشان تک لے لیا گیا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو گندے گندے نشانات دیے گئے لوگوں کو اٹھا اٹھا کر نو مئی میں ڈالا جا رہا ہے مریم کے فلیٹس کو کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ نواز شریف مریم نواز اور زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا؟۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے ہمارے امیدوار انتخابی مہم کے لیے نکلتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہے ان کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کرلیے گئے ہیں خارجہ پالیسی پر کسی کی توجہ نہیں ہے، پلان سی نہیں بتاسکتے ورنہ پھر ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔

    ان کاکہناتھاکہ مجھے ویل چیئر سے بایو میٹرک کراتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور نواز شریف کی بائو میٹرک ایئرپورٹ پر کی گئی، پاکستان کی بہتری سیاسی استحکام میں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں موبائل فون سے آزاد ہوگیا ہوں، ریلیکس ہونے کا ٹائم بھی مل جاتا ہے اور ورزش بھی کر لیتا ہوں، قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں غلام بننا ہے یا آزاد قوم، یہ جنگ آزادی کی جنگ ہے کیا ہم نے ہمیشہ طاقت ور کی غلامی کرنی ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا جب تک زندہ ہوں لڑتا رہوں گا غلامی قبول نہیں کروں گا نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کرلی ہے۔

    سابق چیئرمین نے کہا کہ این آر او کے لیے یہ پی ڈی ایم میں اکٹھے ہوئے تھے ہمارا این آر او لینے والوں سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا، میں پاناما پیپرز میں نہیں پکڑا گیا مجھ پر توشہ خانہ کا کیس بنایا گیا ہے، جیل میں بیٹھ کر بھی یہی کہتا ہوں کہ کڑے احتساب اور قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا، نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔

    علاوہ ازیں ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر وائرل کارٹون سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ ’’سوشل میڈیا پر کارٹون زیر گردش ہے جس میں آپ بطور وزیراعظم آپ لوگوں کو جیل بھیجنے اور انہیں رولا دینے کا کہہ رہے ہیں جبکہ کارٹون کے دوسرے حصے میں آپ بطور قیدی آیات کا ترجمہ پڑھ کرکے کہہ رہے ہیں کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کے انصاف نہ کرسکو۔

    صحافی نے اپنا سوال جاری رکھا اور پوچھا کہ ’’کیا کارٹون آج کی صورتحال کے مطابق ہے؟‘ جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں کوئی پانامہ میں اندر نہیں آیا، میرے اوپر کوئی چوری کا کیس نہیں ہے، جیل میں کھڑے ہوکر کہہ رہاہوں جب تک کڑا احتساب نہیں ہوگا، ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا، یہ جو طاقتور ہیں کبھی قانون کی حکمرانی قائم ہونے نہیں دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدالتی حکم پر کامران بنگش کا انتخابی نشان تبدیل،ریکٹ مل گیا
    Next Article نومولود بچے خرید کر فروخت کرنے والی ملزمہ قانون کی گرفت میں آ گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.