تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا منفرد اقدام
    بین الاقوامی

    عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا منفرد اقدام

    adminadminجنوری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کینبرا:آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا ایک نیا راستہ ڈھونڈ لیا۔

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات کے ایک معروف برانڈ کے ساتھ ملکر ’’آزادی اور مساوات‘‘ کے نام سے ٹی شرٹس اور جوتے لانچ کیے ہیں جس پر اسرائیلی دہشتگردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مختلف نعرے تحریر ہیں۔

    یاد رہے کہ عثمان خواجہ اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اس سے پہلے بھی مختلف طریقے اپنا چکے ہیں۔

    عثمان خواجہ نے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی مگر آئی سی سی نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    قبل ازیں آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہاتھ سے لکھے ہوئے نعروں “آزادی ایک انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” والے جوتے پہننے سے روک دیا تھا جس پر انہوں نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

    تاہم اب عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے۔ اُن کی متعارف کردہ ٹی شرٹس پر “آزادی انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” کے نعرے درج ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عثمان خواجہ نے لکھا کہ ٹی شرٹس اور جوتوں کی فروخت سے آنے والی تمام آمدنی غزہ کے بچوں کیلئے ‘یونیسیف چلڈرن آف غزہ’ کو عطیہ کی جائے گی۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹی شرٹس تمام سائز اور رنگوں میں دستیاب ہوں گی، لوگ فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ ان ٹی شرٹس کو خریدیں اور اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکورونا جے این ویریئنٹ کے مزید دو کیسز رپورٹ، تعداد سات ہوگئی
    Next Article گزشتہ سال کتنے مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا استعمال کیا؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.