تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کورونا جے این ویریئنٹ کے مزید دو کیسز رپورٹ، تعداد سات ہوگئی
    پاکستان

    کورونا جے این ویریئنٹ کے مزید دو کیسز رپورٹ، تعداد سات ہوگئی

    adminadminجنوری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ ’جے این‘ کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سندھ بھر میں نئے ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

    کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق جن دو مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی وہ جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ ایک مسافر کی عمر 28 سال اور تعلق فیصل آباد سے ہے، اسی طرح مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سال کے نوجوان کو بھی جی این کی تشخیص ہوئی۔

    گزشتہ روز رہ جانے والے 4 پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج بھی محکمہ صحت کو موصول ہوچکے ہیں،چاروں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو کورونا کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا،اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،جن میں سے 15 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق 15 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں، سندھ میں اب تک کورونا جے این ون ویریئنٹ کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 کراچی کے نجی لیبارٹری میں رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان محمکہ صحت سندھ کے مطابق کورونا جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی جاچکی ہیں جبکہ سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق کورونا کا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کورونا جیسا طاقتور نہیں ہے تاہم عوام سے سے محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارٹی ووٹرز کی رائے شماری، ٹرمپ سب سے آگے نکل گئے
    Next Article عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا منفرد اقدام
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.