تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہندو پیشواؤں کے بعد سیاسی رہنماؤں کا بھی رام مندر کے افتتاح کا بائیکاٹ
    بین الاقوامی

    ہندو پیشواؤں کے بعد سیاسی رہنماؤں کا بھی رام مندر کے افتتاح کا بائیکاٹ

    adminadminجنوری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: نامور ہندو پیشواؤں کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے رام مندر کے افتتاح کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ رام مندر کا افتتاح مودی کی انتخابات سے قبل سادہ لوح ہندوؤں کے جذبات سے کھیلنے کی چال ہے۔

    رام مندر کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ہندو پیشواؤں نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں آنے والے انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

    اسی طرح اپوزیشن جماعت کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھی رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور رام مندر کے افتتاح کو الیکشن مہم قرار دیدیا۔

    کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ نا مکمل مندر کا افتتاح انتخابات کے نتائج کو اپنے حق میں کرنے کی ایک چال ہے کیوں کہ مودی سرکار کے پاس عوام کو منہ دکھانے کے لیے کارکردگی نام کی کوئی چیز نہیں۔ بی جے پی سیاست میں مذہب کو گھسیٹ رہی ہے۔

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں نے کہا کہ رام مندر کے افتتاح کا حق مذہبی رہنماؤں کو ہے۔ سیاستدان اور مذہبی رہنما دو الگ چیزیں ہیں لیکن پھر بھی مودی سرکار میں سیاست دان ہی مذہبی پیشوا بن بیٹھے ہیں تاکہ سادہ لوح ہندوؤں کو کے جذبات سے کھیل سکیں۔

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ انتخابات سے قبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح بی جے پی کی جہالت اور مودی کے غاصبانہ تسلط کی واضح مثال ہے۔

    ادھر رام مندر کے افتتاح پر مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ 22 جنوری مودی کو ایودھیا میں متنازع مندر کا افتتاح کریں گے۔ جس کے لیے مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالز کو دھمکی دی گئی کہ رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگائے جائیں۔

    خیال رہے کہ بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا جس کی جگہ سپریم کورٹ نے رام مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ مودی اور بی جے پی بابری مسجد کو شہید کرنے اور اس کی جگہ مندر تعمیر کرنے کی مہم میں شریک تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعام انتخابات ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع
    Next Article جوہی چاولہ کے ساتھ رومانوی تعلقات شاہ رخ خان نے میگزین کا دفتر توڑ ڈالا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.