تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کا خیال غلط ثابت ہو گیا
    ٹکنالوجی

    انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کا خیال غلط ثابت ہو گیا

    adminadminجنوری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک: ایک مصنوعی ذہانت کے سسٹم نے انسان کی تمام انگلیوں کے نشانات کے منفرد ہونے کے خیال کو غلط ثابت کر دیا۔

    طویل عرصے سے مانے جانے والے اس خیال کے مطابق اگر کسی مجرم نے جائے واردات پر ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے نشان چھوڑے ہیں تو دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی تعلق قائم نہیں ہوسکتا۔

    اس خیال کو غلط ثابت کرنے میں کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مصنوعی ذہانت ایک ہی شخص کے بظاہر بالکل مختلف دِکھنے والے ان انگلیوں کے نشانات کے درمیان کسی تعلق کی نشان دہی کر سکتی ہے۔
    اس خیال کو پرکھنے کے لیے گیب گو نامی ایک انجینئرنگ گریجویٹ نے ایک کمپیوٹر کو 60 ہزار انگلیوں کے نشانات جوڑوں کی صورت میں پیش کیے۔

    کچھ کیسز میں یہ نشانات کسی انسان کے ہاتھوں کی دو مختلف انگلیوں کے تھے جبکہ کچھ معاملات میں یہ نشانات دوسرے لوگوں کے تھے۔

    وقت کے ساتھ کمپیوٹر نے ان خاص نقوش کی نشان دہی کی جو بظاہر تو دو مختلف انگلیوں کے نشان تھے لیکن ایک ہی ہاتھ کے تھے، یہ نشان دہی ایک ایسی چیز تھی جو پہلے کبھی نہیں کی گئی تھی۔

    جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں گیب گو اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا ’ہماری مرکزی دریافت ایک ہی شخص کی مختلف انگلیوں کے نشانات کے آپس میں مشابہت رکھنے کے متعلق معلوم ہونا ہے۔ یہ نتائج انگلیوں کے تمام کمبینیشنز کے لیے یکساں ہیں چاہے یہ انگلیاں ایک ہی شخص کے مختلف ہاتھوں کی ہی کیوں نہ ہوں۔

    تحقیق کے نتائج ابتدائی طور پر ایک جرنل نے مسترد کر دیے تھے۔ جرنل کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ یہ بات اچھی طرح جانی جاتی ہے کہ ہر انگلی کا نشان مختلف ہوتا ہے اس لیے انگلیوں کے نشانات کے درمیان مشابہت کی نشان دہی ممکن نہیں، چاہے وہ نشانات ایک شخص کے ہاتھ سے کیوں نہ آئے ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی نے نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ جاری کردیے؟
    Next Article سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.