تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گوگل نے روبوٹ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے آئین بنا دیا
    ٹکنالوجی

    گوگل نے روبوٹ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے آئین بنا دیا

    adminadminجنوری 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے روبوٹ کے سبب ہونے والے نقصانات کو محدود کرنے کیلئے روبوٹس کیلئے آئین بنا دیا۔

    گوگل اپنے ماتحت کام کرنے والے ڈیپ مائنڈ روبوٹک ڈویژن سے پُر امید ہے کہ ایک روز ایسا مددگار روبوٹ بنا سکے گا جو گھر صاف کرنے یا کھانا بنانے جیسے حکم کی تعمیل کر سکے۔

    لیکن بظاہر ایک سادہ سی درخواست روبوٹ کی سمجھ سے بالا ہونے کے ساتھ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے یعنی کسی روبوٹ کو شاید یہ معلوم نہ ہو کہ گھر کو اس طریقے صاف نہیں کیا جانا چاہیے کہ گھر کے مالک کو نقصان پہنچے۔

    گوگل کی جانب سے نئے سسٹمز کا ایک سیٹ پیش کیا گیا ہے جس کے متعلق کمپنی کا خیال ہے کہ یہ ایسے روبوٹ بنانے میں آسانی فراہم کرے گا جو مدد کرنے اور بغیر نقصان پہنچائے مدد کرنے کے قابل ہوں گے، ان سسٹمز کا مقصد روبوٹس کو تیزی سے فیصلہ کرنے اور ان کے اطراف ماحول کے متعلق بہتر سمجھ اور سمت شناسی میں مدد دینا ہے۔

    اس کامیابی میں آٹو آر ٹی نامی نیا سسٹم شامل ہے جو انسانوں کے مقاصد سمجھنے کیلئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتا ہے، یہ سسٹم ایسا لارج لینگوئج ماڈل (ایل ایل ایم) کو استعمال کرتے ہوئے کرتا ہے۔

    یہ سسٹم روبوٹ میں نصب کیمروں سے ڈیٹا لیتا ہے اور اس کو وژوئل لینگوئج ماڈل (وی ایل ایم) میں بھیج دیتا ہے، جو ماحول اور اس میں موجود چیزوں کو سمجھتے ہوئے الفاظ میں بیان کرسکتا ہے، اس ڈیٹا کو بعد میں ایل ایل ایم میں بھیج دیا جاتا ہے جو ان الفاظ کو سمجھتا ہے، ممکنہ کاموں کی فہرست بناتا ہے اور پھر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کن کاموں کو انجام دیا جانا چاہیے۔

    تاہم، گوگل نے یہ بھی واضح کیا کہ ان روبوٹس کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنانے کیلئے لوگوں کو ضرورت ہوگی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ روبوٹ محفوظ رویہ اختیار کریں گے، اس لیے آٹو آر ٹی میں فیصلہ سازی کرنے والے ایل ایل ایم میں گوگل نے روبوٹ کانسٹیٹیوشن شامل کیا ہے۔

    گوگل کے مطابق یہ سیٹ حفاظت پر مبنی یاد دہانیاں ہیں جن کی پاسداری ربوٹس کاموں کا انتخاب کرتے وقت کرتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
    Next Article بھارتی نوجوان کی گھوڑے پر فوڈ ڈلیور کرنے کی ویڈیو وائرل
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.