تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو حماس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ باز نہ آیا تو حماس والا حال کردیں گے، حماس دہشتگرد تنظیم ہے جس کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ تین بنیادی اہداف حاصل کئے بغیر جنگ ختم نہیں ہو گی، حماس تما م یرغمالیوں کو رہا کرے۔
دوسری جانب امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوگا، کیونکہ غزہ میں کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کم ہو چکی ہے، امریکی صدر نے اپنے اہم ترین ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجا ہے تاکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے سے روکی جا سکے۔