تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دورہ مشرق وسطیٰ، امریکی وزیر خارجہ کی ترک صدر سے ملاقات،غزہ کی صورتحال پرگفتگو
    بین الاقوامی

    دورہ مشرق وسطیٰ، امریکی وزیر خارجہ کی ترک صدر سے ملاقات،غزہ کی صورتحال پرگفتگو

    adminadminجنوری 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    استنبول:امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کے دورےسے قبل استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہفتے کے روز ترک قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں ، ترک رہنماؤں اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطی ٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے خطے کےدیگر ممالک کردارادا کریں ، اسرائیل حز ب اللہ سے جنگ نہیں چا ہتا لیکن اسے اپنی سرزمین میں رہنے اور اس کا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    بلنکن نے ترک قیادت سے ملاقات کے بعد یونانی صدر سے بھی ملاقات کی ہے۔

    بلنکن غزہ پر اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے دن 7 اکتوبر کے بعد سے اس خطے کا چوتھی بار دورہ کر رہے ہیں ،وہ اپنے علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر اولین طور پر استنبول آئے ہیں اور پھر یونان کا دورہ کیا۔

    یونان کے بعد وہ اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اسرائیل، فلسطین اور مصر کا دورہ کرتے ہوئے مذاکرات کریں گے۔

    ادھر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے امریکی وزیر خارجہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلنکن اسرائیلی جارحیت ختم کروانے پر توجہ رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے امریکی حمایت غزہ میں لوگوں کے قتل عام کی وجہ بنی ہے، امید ہے بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا۔

    خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی، جب 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 1200 افراد کو ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا تھا۔

    اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب تک 22ہزار سے زائدنہتے فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کردیئے
    Next Article غزہ میں غذائی قلت ،بیماریوں کی شدت،10لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.