کراچی : پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی کے بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کے تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاری ہے ، پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ کرتے ہیں ، پاک بحریہ خطے میں بحری امن رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔