تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بنگلہ دیش میں انتخابات، پولنگ بوتھ نذر آتش، ریل میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
    بین الاقوامی

    بنگلہ دیش میں انتخابات، پولنگ بوتھ نذر آتش، ریل میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    adminadminجنوری 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل کئی پولنگ بوتھس نذر آتش کردیے گئے اور ریل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہورہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نے بائیکاٹ کردیا ہے اور اس دوران دارالحکومت ڈھاکا جانے والی بیناپول ایکسپریس میں صبح 9 بجے آگ لگی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے اور آگ مزید 4 کمپارٹمنٹس تک پھیل گئی۔

    وزیرخارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ انتخابات سے محض ایک روز قبل ہی اس طرح کا واقعہ پیش آنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جان بوجھ کر انتخابات اور ملک کے جمہوری عمل کے تحفظ اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کی منصوبہ بندی ان لوگوں نے کی جن کے غلط ارادے ہیں اور ہمارے جمہوری اقدار کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن حکام اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

    حکام نے بتایا کہ ریل حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈاکٹر سمانتھا لعل سین نے کہا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ہم نگرانی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ نہ لیں اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان بھی کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بی این پی کا گزشتہ 3 انتخابات میں یہ ان کا دوسری مرتبہ بائیکاٹ ہے اور وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل چوتھی مرتبہ حکومت حاصل کرنے کے لیے دھاندلی زدہ ووٹنگ کو قانون شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ بی این پی نے مطالبہ کیا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے وزیرعظم حسینہ واجد مستعفی ہوں لیکن انھوں نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا اور اب پیش آنے والے واقعات کے حوالےسے اپوزیشن پر حکومت مخالف پرتشدد احتجاج کرنے اور اکتوبر سے اب تک دارالحکومت ڈھاکا میں ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام عائد کیا اور اس دوران 10 افراد مارے جاچکے ہیں۔

    اتوار کو ہونے والے انتخابات کے لیے 8 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں اور متعدد علاقوں میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو بھی امن برقرار رکھنے کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 5 پرائمری اسکولوں کو نذر آتش کیا، جس میں 4 پولنگ بوتھس بھی شامل ہیں، ڈھاکا کے مضافات میں غازی پور کے علاقے میں لگنے والی آگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی اور شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے رات گئے واردات کی تاکہ پولنگ کا عمل متاثر ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ پر اسرائیلی جارحیت سے اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، لاکھوں بے گھر
    Next Article سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.