تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، لاکھوں بے گھر
    بین الاقوامی

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، لاکھوں بے گھر

    adminadminجنوری 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں بمباری سے مزید162 فلسطینی شہید اور 296افراد زخمی ہوگئے۔

    حماس میڈیا آفس نے اسرائیلی حملوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ، اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 614افراد زخمی ،7 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔

    حماس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ کے 30ہسپتالوں کومکمل طور پر غیرفعال کردیا ہے ، 6 ہزار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے فوری سفر کرنے کی ضرورت ہے تاہم صرف 645 زخمی علاج کے لئے غزہ سے باہر لے جائے گئے ، کینسر کے 10 ہزار مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاہیں۔

    حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے 90 دن میں 65 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسایا، 53 صحت مراکز مکمل تباہ اور 150 مراکز کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، قابض فوج نے 121 ایمبولینسیں تباہ کر دیں۔

    حماس کے مطابق صحت کے 99 اہلکار گرفتار اور 10صحافی حراست میں لیے گئے، غزہ میں 13 لاکھ 55 ہزار افراد نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر ہوئے۔

    ادھر پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں بمباری سے مزید162 فلسطینی شہید اور 296افراد زخمی ہوگئے۔غزہ کے علاقے رفاہ میں اسرائیلی بمباری سے پورا خاندان شہید ہوگیا ، صیہونی فورسز کی جانب سے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں 100سے زائد فضائی حملے کئے گئے ہیں ، جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول حماس کے پاس نہیں رہنے دینگے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے کہا کہ فوجی دستے شمالی غزہ کی پٹی میں جلد ہی فضائی حملے کرنے کے مقصد سے خود کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا
    Next Article بنگلہ دیش میں انتخابات، پولنگ بوتھ نذر آتش، ریل میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.