تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے گا تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہوگی، بیرسٹر گوہر
    سیاست

    ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے گا تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہوگی، بیرسٹر گوہر

    adminadminجنوری 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے گا تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہوگی,چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے، ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کیے، ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، 8 فروری کو جیت صرف پی ٹی آئی کی ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے الیکشن بروقت ہوں گے، کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے گا تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہوگی، کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ہم لڑیں گے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہماری پارٹی مقبول ہے، ہم نے عدلیہ سے درخواست کی تھی کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب کریں، اس بار سرِعام لوگوں کو روکا گیا، مارا گیا، کاغذات چھینے گئے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پورے پاکستان کی نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، مولانا کی واحد پارٹی ہے جو کہہ رہی ہے کہ الیکشن نہ ہوں، الیکشن میں تمام سکیورٹی انتظامات ہونے چاہئیں، ہماری دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ساری پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملنا چاہئے، جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں بنے گی وہ کیسے ڈلیور کرے گی؟ جو شخص تاحیات نااہل ہے اس کا راستہ روکیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجے یو آئی کی امیدواروں کی سیکورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست
    Next Article جنید خان کی امیشا پٹیل کے ساتھ نیو ائیر پارٹی ،رقص کی ویڈیو وائرل
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.