تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور
    سیاست

    پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور

    adminadminدسمبر 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔116امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کردیے گئے

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ 116 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کردیے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کے کاغذات تینوں حلقوں سے مسترد کر دیے گئے جبکہ خواجہ سرا نایاب علی کے منظور کر لئے گئے۔

    ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی کل کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا حتمی دن تھا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائےجن میں سے 116 امیدواروں کے منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کر دئے گئے۔

    این اے 48 سے 61 میں سے 39 کاغذات منظور اور 22 مسترد کر دئیے گئے۔ این اے 48 سے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، راجہ خرم نواز ، مصطفی نواز کھوکھر ، پاکستان تحریک انصاف کے سید علی بخاری کے کاغذات منظور ہو گئے۔

    پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے شیخ انصر عزیز اور کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ این اے 48 سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور جماعت اسلامی کے امیدوار کاشف چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

    این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 36 منظور کر لیے گئے جبکہ 39 مسترد ہو گئے۔

    این اے 47 سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ن لیگ کے ذیشان نقوی ، آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان ، استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی، آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر اور خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

    شعیب شاہین کے این اے 47 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار عبد العزیز کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

    این اے 46 میں مجموعی طور پر 73 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 41 کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ 32 مسترد ہو گئے۔

    پیپلزپارٹی رہنماء راجہ عمران اشرف ، مسلم لیگ ن رہنماء ذیشان نقوی اور انجم عقیل خان ، خواجہ سرا امیدوار نایاب علی ، عامر محمود کیانی ، ڈاکٹر بابر اعوان ، جماعت اسلامی کے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ مرکزی مسلم لیگ کے چوہدری شفیق الرحمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسال 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شوبز ستارے
    Next Article نیو ایئر نائٹ کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل، پنجاب بھر میں 21 ہزار 413 اہلکار تعینات
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.