تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سال 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شوبز ستارے
    فن و فنکار

    سال 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شوبز ستارے

    adminadminدسمبر 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:سال 2023 جاتے جاتے ہمیں کئی یادیں دے کر جارہا ہے، یہ سال کچھ شوبز شخصیات کے لیے بُرا سال ثابت ہوا جنہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو طلاق پر ختم کیا جبکہ کئی پاکستانی اسٹارز نے رواں سال اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی کیا۔

    آج رات 12 بجے کے بعد لوگ سالِ نو 2024 کا جشن مناتے ہوئے خوش آمدید کہیں گے، نئے سال کے شروع ہونے سے پہلے اُن پاکستانی شوبز شخصیات پر پر نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں۔

    ہم اُن پاکستانی شوبز شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں جنہوں نے رواں سال شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کی شروعات کی۔

    حرا خان اور ارسلان خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان نے رواں سال 13 فروری کو اپنی محبت کو شادی کے خوبصورت رشتے میں تبدیل کیا، اس جوڑی کی شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی جبکہ شادی کے بعد سے یہ جوڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہے۔

    اُشنا شاہ

    معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے رواں سال 26 فروری کو اپنے دوست اور پاکستانی گالفر حمزہ امین سے شادی کی، اُنہوں نے اپنی شادی پر بھارتی اسٹائل کا لہنگا زیب تن کیا تھا، انہیں اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    کومل رضوی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی نے رواں سال 21 اپریل کو امریکا میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے دوسری شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، کومل رضوی نے 2019 میں اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    مدیحہ امام

    معروف پاکستانی وی جے اور اداکارہ مدیحہ امام نے رواں سال مئی میں بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر موجی بسر سے شادی کی، موجی بسر دبئی میں مقیم ہیں، اداکارہ مدیحہ امام اور ان کا نکاح سادگی سے دبئی میں ہی ہوا تھا جبکہ اس جوڑی کا ولیمہ اکتوبر میں ہوا تھا۔

    عنزیلہ عباسی

    پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے رواں سال اگست میں شادی کی، اُنہیں بھی بارات کے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ماہرہ خان

    پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے 2 اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    کرن اشفاق

    ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی، کرن اشفاق نے سال 2018 میں پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان عمران اشرف سے پہلی شادی کی تھی، اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن سال 2022 میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    ایمن سلیم

    سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا۔

    ثنا نادر شاہ

    نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل “منت مراد” میں نگی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ نے بھی دسمبر میں نکاح کیا جبکہ دو روز قبل اُن کی رخصتی ہوئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے کی چرچے
    Next Article پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.