انقرہ: ترکیہ نے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 189 افراد کو حراست میں لے لیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ مشتبہ افراد کو “آپریشن ہیروز-38″ کے دوران بیک وقت 37 صوبوں سے گرفتار کیا۔
یہ گرفتاریاں نئے سال کی تقریبات سے قبل ترکی کی سکیورٹی فورسز کی مہم کے دوران کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاریوں سے استنبول میں گرجا گھروں اور عبادت گاہوں پر منصوبہ بند حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشتبہ افراد میں داعش کے 3 مبینہ سینئر جنگجو بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انقرہ میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے بھی شامل تھے۔