تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیاسی خاندانوں پرموروثی سیاست حاوی ،ٹکٹ اپنے ہی قریبی اہلخانہ میں بانٹ دئیے
    سیاست

    سیاسی خاندانوں پرموروثی سیاست حاوی ،ٹکٹ اپنے ہی قریبی اہلخانہ میں بانٹ دئیے

    adminadminدسمبر 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: خیبرپختونخوا میں بڑے سیاسی خاندانوں نے والد، بیٹے، بھائی اور قریبی رشتہ داروں کو انتخابی میدان میں اتار لیا۔

    آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھی موروثی سیاست حاوی ہوگئی۔

    خیبرپختونخوا میں بڑے سیاسی خاندانوں نے والد، بیٹے، بھائی اور قریبی رشتہ داروں میں ہی ٹکٹوں کی تقسیم کردی۔

    مولانا فضل الرحمان، اکرم خان درانی، پرویز خٹک ، اسد قیصر، امیر مقام نے اپنے بچوں ، بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کو ٹکٹوں سے نواز دیا ، ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں بچوں، بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اتار لیا گیا ہے، موروثی سیاست نے عام ورکر کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بڑے سیاسی خاندان موروثی سیاست کی روایت نہ توڑ سکے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھائیوں، بچوں اور قریبی رشتہ داروں کو ٹکٹ سے نواز دیا۔

    مولانا فضل الرحمان دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے آبائی علاقے ڈی آئی خان اور بلوچستان کے علاقہ پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کے دو بھائی مولانا عبید الرحمان اور مولانا لطف الرحمان ڈی آئی خان سے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے دو فرزند مولانا اسعد محمود نے ٹانک اور مولانا اسجد نے لکی مروت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    خواتین کی مخصوص نشستوں پر خواہر نسبتی شاہدہ اختر علی قومی اسمبلی اور ریحانہ اسماعیل کو صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    جے یو آئی رہنما سابق وزیراعلی اکرم خان درانی قومی اور صوبائی اسمبلی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،اکرم درانی کے دو صاحبزادے سابق ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی اور ذوہیب درانی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعلی اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیرمین پرویز خٹک نے ٹکٹ اپنوں میں ہی بانٹ لیے، سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک خود قومی اسمبلی حلقہ سمیت دو صوبائی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔

    پرویزخٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور اسماعیل خٹک نوشہرہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ داماد عمران خٹک بھی قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

    پشاور میں ارباب فیملی بھی موروثی سیاست کا شکار ہوگئی ہے سابق وزیراعلی ارباب جہانگیر(مرحوم) کے فرزند سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر دونوں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ارباب عالمگیر نے قومی اسمبلی کی نشست پر پشاور سے کاغذات جمع کرائے ہیں تو پیپلزپارٹی نے ارباب عاصمہ عالمگیر کو قومی اسمبلی میں خواتین کی نشست پر ٹکٹ جاری کیا ہے۔

    ارباب فیملی سے ارباب زرک خان نے بھی صوبائی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں۔

    خاندانی سیاست کی مخالف کرنے والی جماعت تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور نے بھی اپنوں میں ہی ٹکٹ تقسیم کردیے ہیں،

    علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ان کے بھائی عمر امین ڈیرہ سٹی کے میئر ہیں۔

    نواز لیگ کے امیر مقام خود این اے اور پی ایس کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں

    دوسری جانب ان کے بھائی ڈاکٹر عباد اور بیٹے نیاز احمد خان بھی شانگلہ سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکےہیں،

    سابق وفاقی وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو خود اور بیٹا چارسدہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے بھائی عاقب بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے کے لیے میدان میں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع
    Next Article تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، آصف زرداری
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.