تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا
    بین الاقوامی

    بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا

    adminadminدسمبر 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے حساس علاقے میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے حساس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سفارت خانے کا محاصرہ کرلیا اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

    کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس بھی موجود ہیں جب کہ فائر بریگیڈ سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کیا گیا۔

    دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پورا علاقہ گونج اُٹھا تھا۔ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    دہلی پولیس کو تلاش بسیار کے باوجود اسرائیلی سفارت خانے کے آس پاس سے کوئی بھی مشکوک چیز نہیں مل سکی۔ تھک ہار کر پولیس ٹیم واپس چلی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔

    دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کا عملہ اور عمارت مکمل طور پر محفوظ ہیں۔دھماکے کی نوعیت اور مواد سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم اب تک دھماکے سے متعلق کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاداکارہ ماورااپنی کرسمس پوسٹ کے دفاع کیلئے سامنے آ گئیں
    Next Article پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بس پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.