تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عام انتخابات ، ملک بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع
    سیاست

    عام انتخابات ، ملک بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع

    adminadminدسمبر 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:آٹھ فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، کاغذات جمع کرانے کا کل آخری روز تھا، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پہلے 3 روز اس کے بعد 2 روز کی توسیع کے ساتھ کل 5 روز کا وقت دیا گیا جو ختم ہو چکا ہے۔

    امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی، 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہو سکیں گی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری رکھی گئی ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی، 13 جنوری کو تمام امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہو جائیں گے۔

    صوبائی دارالحکومت میں 44 قومی اور صوبائی سیٹوں پر 750 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما پنجہ آزمائی کریں گے، لاہور میں نواز شریف، بانی پی ٹی آئی، بلاول بھٹو، عبدالعلیم خان سمیت اہم رہنماوٴں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

    لاہور کے این اے 130 سے میاں نواز شریف اور این اے 123 سے ان کے بھائی شہباز شریف امیدوار ہوں گے، حمزہ شہباز نے این اے 118، مریم نواز اور عبد العلیم خان نے این اے 119 اور 120 پر، بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی این اے 122 سے الیکشن میں حصہ لیں گے، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ این اے 120، ایاز صادق این اے 117، سردار لطیف کھوسہ نے این اے 122 اور این اے 127، سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود نے این اے 128 جبکہ حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات جمع کرا دئیے۔

    پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مریم اورنگزیب، عالیہ حمزہ سمیت 200 سے امیدوار ہیں جبکہ حنا پرویز بٹ سمیت 507 امیدوار پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑیں گے، شہباز شریف، مریم نواز اور عبد العلیم خان صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر مملکت اور نگران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
    Next Article عام انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.